ارباز اور ملائکہ نے طلاق سے پہلے کانسرٹ دیکھا

ایک ساتھ کنسرٹ دیکھنے کے بعد قانونی طور پر طلاق یافتہ ہوگئے

جمعرات 18 مئی 2017 12:06

ارباز اور ملائکہ نے طلاق سے پہلے کانسرٹ دیکھا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) ملائکہ اروڑا اور ارباز خان ،جو گزشتہ بدھ کی رات کو جسٹن بیئبر کے کانسرٹ میں دیکھے گئے تھے بتایا جاتا ہے کہ ساتھ کنسرٹ دیکھنے کے بعد اب قانونی طور پر طلاق یافتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 43سالہ اداکارہ کے حوالے ان کا بیٹا کر دیا گیا تاہم ارباز اپنے بیٹے سے کسی وقت بھی مل سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کے خاندان نے جوڑے کے درمیان صلح صفائی کی کوششیں کیں تھیں جو کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔ارباز اور ملائکہ کے درمیان شادی 18سال تک برقرار رہی۔ پچھلے سال جوڑے نے قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :