چینی بینکوں کی غیرملکی زرمبادلہ کی خالص فروخت اپریل میں قدرے زیاد ہ رہی

جمعرات 18 مئی 2017 12:10

چینی بینکوں کی غیرملکی زرمبادلہ کی خالص فروخت اپریل میں قدرے زیاد ہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چینی بینکوں کی طرف سے خالص غیرملکی زرمبادلہ (فوریکس ) کی فروخت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کی منتقلی قابو میں رہی ، بینکوں نے 121بلین امریکی ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسیاں خریدیں اور 136 بلین ڈالر کی کرنسیاں فروخت کیں اس طرح گذشتہ ماہ خالص فروخت 15بلین ڈالر رہی جو کہ 37فیصد سالانہ کم ہے۔

یہ بات غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری محکمہ (ایس اے ایف ای) نے بتائی ہے ۔یہ خسارہ مارچ کے بارہ ملین ڈالر اور فروری کے دس بلین ڈالر سے زیادہ تھا تا ہم جنوری کے انیس بلین ڈالر سے کم تھا ، جنوری سے اپریل تک کی مدت میں بینکوں کی غیرملکی زرمبادلہ کی خالص فروخت 56بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ پہلی سہ ماہی میں 41بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایس اے ایف ای نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ اپریل میں فاریکس کی رصد اور طلب بنیادی طورپر متوازن رہی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراس بارڈر فنڈ کی منتقلی بہتری ہوئی ہے ،2016ء کی دوسری ششماہی سے جب معیشت کو دبائو کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی یوآن کی شرح میں کمی ہورہی تھی ، سرمائے کی منتقلی کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات پائے جاتے تھے ، حالیہ مہینوں میں یوآن کی شرح قدر بتدریج بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، 2017ء میں معیشت کا آغاز مضبوط بنیادوں پر ہوا ہے جس کا اظہار فیکٹری سرگرمی ، غیرملکی تجارت اور فکسڈ ایسٹس سرمایہ کاری سمیت متعدد اقتصادی اعدادوشمار سے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :