فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کا رشوت لینے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 مئی 2017 12:39

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کا رشوت لینے کا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2017ء) : فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے اہلکاروں کا رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بات سامنے آئی کہ فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والے اے این ایف اہلکار اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا گیا کہ اے این ایف اہلکار مسافروں کے رقم بٹور کر اپنی جیبوں میں رکھ رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اے این ایف کی خاتون اہلکار بھی اپنے ساتھی اہلکاروں کے شانہ بشانہ نظر آئیں۔ انہوں نے ایک خاتون مسافر کا بیگ تلاشی کی غرض سے اپنے پاس کیا اور نہایت مہارت سے ایک قیمتی ہار مسافر کے بیگ سے نکال کر اپنی جیب میں ڈال لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلمان کا کہنا ہے کہ ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر چور بازاری ختم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :