ایبٹ آباد ضمنی بلدیاتی انتخابات ، کیہال سے سردار سرفراز، سمبلی ڈھیری سے سردار صادق اور پٹن سے محمد ایاز کامیاب ہو گئے

جمعرات 18 مئی 2017 13:35

ایبٹ آباد ضمنی بلدیاتی انتخابات ، کیہال سے سردار سرفراز، سمبلی ڈھیری ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) ایبٹ آباد کی 6 یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا، ویلج کونسل کیہال سے سردار سرفراز، سمبلی ڈھیری سے سردار صادق اور پٹن سے محمد ایاز کامیاب ہو گئے۔ ایبٹ آباد کی چھ یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ گذشتہ روز ہوئی جس میں ویلج کونسل کیہال سے جنرل کونسلر کی خالی نشست پر سردار سرفراز 939 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل ظفر عباسی نے 589 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سردار سرفراز عرف فازی کو کامیابی کے بعد بڑے جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا۔ پٹن سے محمد ایاز 258 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جاوید قریشی نے 224 ووٹ حاصل کئے۔ سمبلی ڈھیری سے سردار صادق 964 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سردار اقبال نے 859 ووٹ حاصل کئے۔ یوتھ کونسلر کیلئے یاسر علی 825 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل نقاش نے 780 ووٹ حاصل کئے۔ ویلج کونسل کوکل ون سے مظہر اقبال 321 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل نرٹوپہ کا امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گیا تھا۔