مانسہرہ میں 8 انچ قطر لائن سے کنکشن حاصل کرنے والے مالکان کے خلاف حکم امتناعی خارج ،متعدد سی این جی کو سیل کر دیا گیا

جمعرات 18 مئی 2017 13:37

مانسہرہ میں 8 انچ قطر لائن سے کنکشن حاصل کرنے والے مالکان کے خلاف حکم ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) مانسہرہ میں غیر قانونی 8 انچ قطر لائن سے کنکشن حاصل کرنے والے مالکان کے خلاف حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد متعدد سی این جی کو سیل کر دیا گیا، دو کی مزاحمت پر ٹیم نے قانونی کارروائی کیلئے ڈی پی او مانسہرہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں متعدد سی این جی مالکان نے محکمہ کی مبینہ ملی بھگت سے چار کی بجائے آٹھ انچ کی قطر لائن سے کنکشن حاصل کر رکھے تھے جس کے باعث شہر میں گیس کا پریشر انتہائی کم تھا۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر لاہور سے آنے والی چھاپہ مار ٹیم نے 16 سے زائد سی این جیز کے خلاف کارروائی شروع کی تو انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا جو گذشتہ روز خارج ہونے پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سی این جیز کو سیل کر دیا، بعض مالکان نے اس موقع پر مزاحمت کی جن کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر ڈی پی او کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے تاکہ ان مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف سی این جی سیل ہوں گے بلکہ سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ محکمہ کے مبینہ اہلکاروں اور سی این جی مالکان کے خلاف کیس نیب کے حوالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :