نوجوانوں کو گمراہی سے روکنا ہماری اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری ہے، ترجمان پاک فوج

داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے، ایسی صورتحال میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ، نوجوانوں کو اس خطرے سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ملنے والی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں و افسروں کا ہے، جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوجوان افسروں و سپاہیوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعرات 18 مئی 2017 14:18

نوجوانوں کو گمراہی سے روکنا ہماری اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری ہے، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے، نوجوانوں کو گمراہی سے روکنا ہماری اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری ہے ،دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں و افسروں کا ہے، نوجوان نسل کے کردار پر سیمینار ردالفساد آپریشن کا حصہ ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد پہلے سے کیے گئے تمام فوجی آپریشنز کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوان نسل کے کردار پر سیمینار ردالفساد آپریشن کا حصہ ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد پہلے سے کیے گئے تمام فوجی آپریشنز کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ داعش کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں، داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے لہذا ایسی صورتحال میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے جب کہ نوجوانوں کو اس خطرے سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ملنے والی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں و افسروں کا ہے، جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نوجوان افسروں و سپاہیوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :