پاکستان اور چین کے مابین کھربوں روپے کے معاہدے طے پائے ، وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 18 مئی 2017 14:18

پاکستان اور چین کے مابین کھربوں روپے کے معاہدے طے پائے ، وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ دورہ چین میں پاکستان اور چین کے مابین کھربوں روپے کے معاہدے طے پائے ہیں‘ معاہدوں پر عمل درآمد سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دور ہوگا‘ دورہ چین میں جو محبت اور پیار ملا وہ پہلے سے بڑھ کر تھا‘ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں وزراء اعلیٰ کی شرکت سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے‘ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر میں مل کر چلیں گے‘ دورے سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

جمعرات کو دورہ چین سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں چین کا حالیہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں وزراء اعلیٰ کی شرکت سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر میں مل کر چلیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم انسانیت کی فلاح و بہبود کا عظیم پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عالمی رہنمائوں سے خطاب کا اعزاز حاصل ہوا۔ دورہ چین میں جو محبت اور پیار ملا وہ پہلے سے بڑھ کر تھا۔ دورے میں پاکستان اور چین کے مابین کھربوں روپے کے معاہدے طے پائے ہیں۔ معاہدوں پر عمل درآمد سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دور ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ دورے سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔