حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے افسران کو دھمکیاں دینے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 مئی 2017 13:46

حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے افسران کو دھمکیاں دینے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2017ء) : حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے افسران کو دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ ہر بار الیکشن سے قبل اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی جاتی ہے لیکن آج تک ہمیشہ اداروں کو کمزور کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے لوگوں کے پر کاٹنے کی کوشش کی گئی ۔

ایف بی آر کے افسران کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔ ایف بی آر کی کئی پٹیشنز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں کہ اگر ہم نے حکومت کی مرضی کے مطابق کام نہ کیا تو ہمیں گریڈ22میں ترقی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی مثال ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے لوگوں کی مثال کہیں نہیں ملتی جنہیں کرپشن کو پکڑنے پر کوئی انعام دیا گیا ہو۔

بلکہ اُلٹا انہیں نوکری کے قابل ہی نہیں چھوڑا جاتا۔ کاشف عباسی نے کہا کہ حکمران ادارے اس لیے مضبوط نہیں کرتے کیونکہ اگر ادارے مضبوط ہوگئے تو سب سے پہلے ان ہی سے سوال کیا جائے گا۔ لہٰذا اس ملک کے ادارے نہ کبھی مضبوط ہو سکے ہیں اور نہ ہی آئندہ بھی مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :