پی آئی اے سے ہیروئن برآمدگی سے پاکستان کی عالمی سطح پر رسوائی ہوئی‘ حکومت فاٹا اصلاحات بل کو پارلیمنٹ سے پاس کروانے میں سنجیدہ ہے صرف مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیر اعظم کی وطن واپسی تک موخر کیا گیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 18 مئی 2017 15:04

پی آئی اے سے ہیروئن برآمدگی سے پاکستان کی عالمی سطح پر رسوائی ہوئی‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے ہیروئن برآمدگی سے پاکستان کی عالمی سطح پر رسوائی ہوئی‘ حکومت فاٹا اصلاحات بل کو پارلیمنٹ سے پاس کروانے میں سنجیدہ ہے صرف مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیر اعظم کی وطن واپسی تک موخر کیا گیا ہے ۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے حکومت اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کرے گی لیکن حکومت فاٹا اصلاحات بل کو پارلیمنٹ سے پاس کروانے میں سنجیدہ ہے صرف مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیر اعظم کی وطن واپسی تک موخر کیا گیا۔ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اتحادیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکالا جائے گا ۔ انہوں نے قومی ایئر لائن میں ہیتھرو ایئر پورٹ پر ہیروئن کی برآمدگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ جو حرکت کی گئی اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ پی آئی اے عوام پر بوجھ ہے۔