Live Updates

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی قیادت کو کھری کھری سنادیں

اپنی جماعت نے غیروں جیسا سلوک کیا جب کہ تحریک انصاف جیسی غیرجماعت کومیری اہمیت کااندازہ ہے، پنجاب میں ایک گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے، مجھے کسی پارٹی اجلاس میں نہیں بلایا گیا، نا ہی مجھ سے کوئی مشاورت کی گئی، کسی فیصلہ سازی میں میرا تعاون بھی شامل نہیں کیا گیا تو پھر اب پیپلزپارٹی کو میری یاد کیوں آگئی سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کی منظور وٹو اور قیوم سومرو کے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 15:04

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی قیادت کو کھری کھری سنادیں
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 4 سال تک لاوارث چھوڑے رکھا، غیروں کومیری اہمیت کا اندازہ ہے لیکن اپنوں نے غیروں جیسا سلوک کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب منظور وٹو اور سینئر رہنما قیوم سومرو نے سابق وفاقی وزیرفروس عاشق اعوان سے رابطہ کرکے انہیں منانے اور اختلاف ختم کرنے کی درخواست کی تاہم فروس عاشق اعوان نے پارٹی قیادت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے پارٹی نے مجھے لاوارث چھوڑے رکھا اور مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پنجاب میں ایک گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے، مجھے کسی پارٹی اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور نا ہی مجھ سے کوئی مشاورت کی گئی، کسی فیصلہ سازی میں میرا تعاون بھی شامل نہیں کیا گیا تو پھر اب پیپلزپارٹی کو میری یاد کیوں آگئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری اپنی سیاسی جماعت نے غیروں جیسا سلوک کیا جب کہ تحریک انصاف جیسی غیر جماعت کومیری اہمیت کاا ندازہ ہے اور پی ٹی آئی والے مجھ سے بار بار اپنی جماعت میں شامل ہونے کی درخواست کررہے ہیں سیالکوٹ میں غیروں کے سروے میں بھی سیاسی طور پر مقبول ہوں تو پھر کیوں نہ میں اپنا سیاسی وارث تلاش کروں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات