فکسنگ سکینڈل میں ایک ماہ کیلئے معطل محمدنواز نے قوم سے معافی مانگ لی

پاکستان کا سرنیچا ہونے نہیں دوں گا،مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں پی سی بی کو تاخیر سے آگاہ کیا،ٹوئٹر پیغام

جمعرات 18 مئی 2017 15:24

فکسنگ سکینڈل میں ایک ماہ کیلئے معطل محمدنواز نے قوم سے معافی مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان سپرلیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی محمد نواز نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔ محمد نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سرنیچا ہونے نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد نواز نے مداحوں کے نام پیغام لکھاکہ ’’مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تاخیر سیآگاہ کیا۔میں نے بکی کی آفر مسترد کی تھی اور اخلاقی طور پر کچھ بھی غلط نہیں کیا ۔محمد نواز کے مطابق مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے اس غلطی کے لیے معاف کر سکتے ہیں۔ میں کبھی پاکستان کا سرنگوں نہیں ہونے دوں گا۔