لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہیروئین برآمدگی کا واقعہ پاکستان کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور باعث شرمندگی ہے ‘ ملکی ایئرپورٹس پر حساس آلات کی موجودگی اور سیکورٹی کے انتظامات کے باوجود ہیروئین کا طیارے میں پہنچ جانا ایک سوالیہ نشان ہے

پیپلز پارٹی نے پی آئی اے طیارے سے ہیروئن برآمدگی پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا

جمعرات 18 مئی 2017 16:24

لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہیروئین برآمدگی کا واقعہ پاکستان کیلئے انتہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے ہیروئن کی کی برآمدگی کا واقعہ پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا ‘ توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہیروئین برآمدگی کا واقعہ پاکستان کے لئے انتہائی تکلیف دہ اور شرمندگی کا باعث ہے ‘ ملکی ایئرپورٹس پر حساس آلات کی موجودگی اور سیکورٹی کے انتظامات کے باوجود ہیروئین کا طیارے میں پہنچ جانا ایک سوالیہ نشان ہے جس سے اداروں کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے۔

جمعرات کو پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، شازیہ مری، سید غلام مصطفی شاہ ، نواب یوسف ٹالپور اور اعجاز جاکھرانی نے توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔

(جاری ہے)

توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہیروئین برآمدگی کا واقعہ پاکستان کے لئے انتہائی تکلیف دہ اور شرمندگی کا باعث ہے ‘ ملکی ایئرپورٹس پر حساس آلات کی موجودگی اور سیکورٹی کے انتظامات کے باوجود ہیروئین کا طیارے میں پہنچ جانا ایک سوالیہ نشان ہے جس سے اداروں کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے۔ یہ ا تہائی تکلیف دہ اور شرمناک واقعہ ہے اور اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے اور متعلقہ وزیر ایوان میں اس پر فوراً وضاحت پیش کریں۔