بلدیاتی نمائندے مالی اختیارات سے بھی محروم

پنجاب حکومت نے ٹی ایم ایز کے اکائونٹس چلانے کیلئے بھی سرکاری افسران کو مالی اختیارات دیدیئے‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 18 مئی 2017 16:24

بلدیاتی نمائندے مالی اختیارات سے بھی محروم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) بلدیاتی نمائندے مالی اختیارات سے بھی محروم، پنجاب حکومت نے ٹی ایم ایز کے اکائونٹس چلانے کے لئے بھی سرکاری افسران کو مالی اختیارات دے دیئے، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کوئی بلدیاتی نمائندہ شامل نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 جنوری سے صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد ٹی ایم ایز کے اکانٹس منجمد کر دیئے گئے تھے جنہیں کچھ عرصہ قبل دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم ان اکانٹس کو چلانے کے لئے صرف سرکاری افسران کو ہی نامزد کیا گیا اور کوئی بلدیاتی نمائندہ اس فہرست میں شامل نہیں محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے اکانٹس چلانے کے لئے چیف آفیسر، میٹروپولیٹن افسر فنانس، ریزیڈنٹ ڈائریکٹرآڈٹ اینڈ اکاونٹس اور متعلقہ اکانٹس افسر نامزد کئے گئے ہیں، میونسپل کارپوریشن کے لئے چیف آفیسر، میٹروپولیٹن افسر فنانس، ریزیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکانٹس اور متعلقہ اکانٹس افسرنامزد کئے گئے ہیں، میونسپل کمیٹی کے لئے چیف آفیسر، میٹروپولیٹن افسر فنانس، ریزیڈنٹ ڈپٹی یا اسسٹنٹ ڈائریکٹرآڈٹ اینڈ اکانٹس اور متعلقہ اکنٹس افسرکو با اختیار بنایا گیا، ضلع کونسل کے لئے چیف آفیسر، ڈسٹرکٹ افسر فنانس، ریذیڈنٹ ڈائریکٹرآڈٹ اینڈ اکانٹس اور متعلقہ اکانٹس افسر نامزد کئے گئے ہیںنوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ افسران اپنے متعلقہ بلدیاتی اداروں میں پینشن، واجبات کی ادائیگی اور ترقیاتی سکیموں کے اخراجات سے متعلقہ اکاونٹس چلانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :