تحریک انصاف آزادکشمیر رواں سال ہونے والے آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے گی‘ موجودہ حکومت کی پالیسیوںکی وجہ سے عوام مکمل طورپر حکومت سے نالاں ہو چکی ہے

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع میرپور کے سابق صدر قمر چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 18 مئی 2017 16:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع میرپور کے سابق صدر قمر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر رواں سال ہونے والے آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے گی ، موجودہ حکومت کی پالیسیوںکی وجہ سے عوام مکمل طورپر حکومت سے نالاں ہو چکی ہے ، جس کی وجہ سے عوام مسائل کی گرداب میں پھنس چکے ہیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جہاں تحریک انصاف آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے بڑی کامیابیاں حاصل کریگی وہیں آزادکشمیر بھر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداربھی ادا کرئیگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قمر چوہدری نے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات میں پورے آزادکشمیر سے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرینگے حکومت نے اپنے دس ماہ کے دوران تاحال کوئی بھی قابل قدر کام نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کے اندر مسلم لیگ ن کی مقبولیت مکمل طورپر ختم ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے گی اور اپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت عمران خان کی پالیسیوں کے باعث آسمان کو چھو رہی ہے اور یہی وجہ سے پاکستان سمیت آزادکشمیر میں عمران خان کے صاف کردار کی وجہ سے عوام ان کو اپنا لیڈر تسلیم کر چکی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے تحریک انصاف کی نئی قیادت کو سامنے لایاجائیگا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اول دن سے ہی یہ مشن رہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان قیادت کو سیاست میں آنے کیلئے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ پاکستان کے انتخابات میں بھی نئی قیادت کو ٹکٹ دیکر قومی اسمبلی میں پہنچایا اور انشاء اللہ اب بھی پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشنوں میں نئی قیادت کو سامنے لاکر نوجوانوں کیلئے ایک سیاسی کا ایک بہترین فورم فراہم کرئیگی تاکہ نوجوانوں میں سیاست کے حوالہ سے جوش و خروش میں اضافہ کیاجائے اور نوجوانوں کو سیاست کے حوالہ سے شعور و آگاہی فراہم کی جائے ۔