زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نگران وائس چانسلر رانا اقرار احمد کیخلاف رٹ سماعت کیلئے منظور

جمعرات 18 مئی 2017 16:59

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نگران وائس چانسلر رانا اقرار احمد کیخلاف ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) عدالت عالیہ لاہور نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نگران وائس چانسلر رانا اقرار احمد کیخلاف رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بائیس مئی سوموار کو فریقین کو عدالت میں طلب کرلیا ہے یہ رٹ درخواست گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور نے عدالت عالیہ میں دائر کی تھی آن لائن کے مطابق رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر اقرار احمد اپنا دو مرتبہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہنے کے بعد اپنے عہدے کی معیاد پوری کرچکے ہیں جبکہ عدالت عالیہ لاہور کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب بھر میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے جو اصول واضح کئے ہیں اس کے مطابق ڈاکٹر اقرار احمد چار ماہ قبل اپنے عہدے کی معیاد پوری کرچکے ہیں اور ان کی جگہ گورنر پنجاب جو یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں نے یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈین فیکلٹی آف سوشل ڈاکٹر ظفر اقبال کو پرو وائس چانسلر جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے مگر اس کے باوجود ڈاکٹر اقرار احمد غیر قانونی طور پر سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر اپنے عہدے پر براجمان ہیں لہذا انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے عدالت عالیہ نے درخواست سماعت منظور کرتے ہوئے فریقین کو بائیس مئی سوموار کو عدالت میں طلب کیا ہے دریں اثناء وفاقی احتساب بیورو نے احتساب گزشتہ دنوں زرعی یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کیخلاف بدعنوانی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور تعمیراتی کاموں میں کروڑوں کا گھپلا اور قریبی رشتہ داروں کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی ترقیاں دینے اور بھرتیوں میں اختیارات بارے تحقیقات کا حکم دے چکی ہے آئندہ چند یوم میں نگران وائس چانسلر کو احتساب بیورو اسلام آباد طلب کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :