آزادکشمیر کو خود کفیل بنانے اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘حکومت نے بجلی پیداوار کے منصوبوں کی جانب توجہ دے کر عوامی مشکلات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ‘سیاحت کو ترقی دینے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت کام ہو رہا ہے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی پروگرام بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی عوامی وفود سے بات چیت

جمعرات 18 مئی 2017 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی پروگرام بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو خود کفیل بنانے اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں موجودہ حکومت نے بجلی پیداوار کے منصوبوں کی جانب توجہ دے کر عوامی مشکلات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں سیاحت کو ترقی دینے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت کام ہو رہا ہے ‘سی پیک منصوبے آزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے اہم اقدام ثابت ہو گا ریاست کے نوجوانوںکو سی پیک منصوبوں سے روزگار کے متبادل مواقع ملیں گے صرف سرکاری نوکریوں پر بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے انحصار نہیں کیا جاسکتا گزشتہ حکومتوں کی غلطیوں اور شاہ خرچیوں کی سزا آزادکشمیر کے عوام بھگت رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بھر میں سوا ارب روپے کی لاگت سے اٹھائیس سو سے زائد منصوبہ جات جن میں بنیادی ضروریات زندگی تعلیم صحت کے منصوبہ جات شامل ہیں ان پر تیزی سے کام جاری ہے آزادکشمیر کے عوام کو میعاری تعلیم کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت نے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی این ٹی ایس کا نفاذ کر کے برابری کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت اور ہائیڈرل کو ترقی دیکر ریاست کو خود کفالت کی منزل کی طرف لیکر جائیں گے آزاد کشمیر میں 8ہزار800میگاواٹ کا پوٹینشل موجود ہے ،حکو مت آزاد کشمیر اسے استعمال میں لانے کیلئے طویل المعیاد منصوبہ بندی کررہی ہے میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیںآزادکشمیر کے عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے