عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار سے متعلق پاکستان ڈیکلیئریشن جمع کرا چکا ہے ‘ اسکے تحت قومی سلامتی پر عالمی عدالت کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے‘ بھارت کلبھوشن یادیو کے سہولت کاروں تک رسائی فراہم کرے ‘ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ‘ بھارت نے پاکستان کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 17:58

عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار سے متعلق پاکستان ڈیکلیئریشن جمع کرا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار سے متعلق پاکستان ڈیکلیئریشن جمع کرا چکا ہے ‘ ڈیکلیریشن کے تحت قومی سلامتی پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے‘ بھارت کلبھوشن یادیو کے سہولت کاروں تک رسائی فراہم کرے ‘ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ‘ بھارت نے پاکستان کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار سے متعلق پاکستان ڈیکلیئریشن جمع کرا چکاہے۔ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے ماضی میں 3 مرتبہ ایسا فیصلہ دیا بھارت کلبھوشن یادیو کے سہولت کاروں تک رسائی فراہم کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈیکلیئریشن کے تحت قومی سلامتی معاملات پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے۔ بھارت نے پاکستان کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008ء کا قونصلر رسائی معاہدہ موجود ہے۔ معاہدہ کے تحت آرٹیکل 6 کے تحت رسائی کا فیصلہ میرٹ آف دی کیس پر ہوتا ہے۔ …(رانا)