وفاقی دارالحکومت کی خواتین بلدیاتی نمائندوں کا قومی اسمبلی کا دورہ ، اجلاس کی کارروائی دیکھی

جمعرات 18 مئی 2017 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسلوں کی خواتین چیئرپرسن‘ وائس چیئرپرسنز اور لیڈی کونسلرز نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں سپیکر سردارایازصادق نے نے مہمانوں کی گیلری میں وفاقی دارالحکومت کی بلدیاتی خواتین چیئرپرسن‘ وائس چیئرپرسنز اور لیڈی کونسلرز کی موجودگی کے بارے میں اراکین کو آگاہ کیا اور ان کو کا مہمانوں کی گیلری میں خیر مقدم کیا۔(اع)