کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کا سلسلہ جاری

چکوٹھی اوڑی امن برج سی42مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ

جمعرات 18 مئی 2017 18:00

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق رواں دواں لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سی42مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 7مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سی35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق رواں دواں لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سی42مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 7مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سی35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے۔

دو طرفہ تجارت جمعہ کے روز بھی بغیر وقفہ کے جاری رہے گی دوسری طرف ایل او سی ٹریڈرز کا کسٹم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری تاجروں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کسٹم کا مسئلہ حل کیاجائے تاکہ جموں و کشمیر کے آر پار کے تاجروں کت چولہے بھجنے سے بچ سکیں ان کا کہنا ہے کہ اگر کسٹم نے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو تاجر راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے اس دوران حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :