فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 18 مئی 2017 19:37

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ایجو کیشن کے زیر اہتمام اساتذہ کرام کی عملی تربیت پر تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ ورکشاپ کے ریسورس پر سن ڈاکٹر ملک بہلول اور ڈا کٹرخالد کیانی تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے انعقاد کا بنیا دی مقصد شرکاء کو موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ بحیثیت استاد عملی تعلیم اور عملی راستے کے درمیان کا فاصلہ کا تجر بہ کریں اور اس کے مختلف پہلوؤں اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کر نے کے ساتھ ساتھ اس کو پیشہ ورا نہ امور کی انجا م دہی میں بھی استعمال کر سکیں۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر روفِ اعظم وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی لاہورتھے،انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر ڈاکٹرثمینہ امین قادر وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور آرگنائزرز کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے،ڈاکٹر ثمینہ امیں قادر نے مہمانِ خصوصی کی آمد اور ان کی دلچسپی کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ یونیورسٹی آئندہ بھی اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد جاری رکھے گی۔