Live Updates

تحریک انصاف نے خواجہ آصف اور عابد شیر علی کے استعفے کا مطالبہ کردیا

پشاور سے بجلی چوری نہیں ہو رہی ‘ زنگ آلود تاروں سے بجلی غائب ہونے کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے ‘ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کر کے پورے ملک کو دے سکتی ہے حکومت پاکستان کی غریب عوام کو خطے میں سب سے مہنگے داموں بجلی دے رہی ہے، شفقت محمود اور عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 23:52

تحریک انصاف نے خواجہ آصف اور عابد شیر علی کے استعفے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنمائوں شفقت محمود اور عائشہ گلالئی نے پانی و بجلی کے وزراء خواجہ آصف اور عابد شیر علی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور سے بجلی چوری نہیں ہو رہی ‘ زنگ آلود تاروں سے بجلی غائب ہونے کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے ‘ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کر کے پورے ملک کو دے سکتی ہے تاہم حکومت پاکستان کی غریب عوام کو خطے میں سب سے مہنگے داموں بجلی دے رہی ہے ‘ پاکستان میں بجلی کے ایک یونٹ کے نرخ 19 روپے ہو چکے ہیں ۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایوان سے واک آئوٹ کیا حسب روایات خواجہ آصف نے بے ہودہ زبان استعمال کی۔

(جاری ہے)

جب بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ پر ان سے سوال کیا جائے تو یہ لوگوں کو چور چور کہنا اور گالیاں نکلنا شروع کر یتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے ایوان میں لوڈ شیڈنگ پر بات کی تو وزیر صاحب نے اشارے میں ہی چور کہنا شروع کر دیا۔

حکومتی وزراء کا یہ رویہ قابل قبول نہیں۔ خواجہ آصف گالیاں دینے پر قوم سے معافی مانگیں۔ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہونے پر خواجہ آصف اور عابد شیر علی مستعفی ہوں۔ رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ واپڈا عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والا ادارہ ہے۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ پشاور سے بجلی چوری نہیں ہو رہی زنگ آلود تاروں سے بجلی غائب ہونے کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے پی کے سے سستی بجلی پیدا کر کے پورے ملک کو سستی بجلی دے سکتی ہے تاہم اس وقت وزراء کو تو 3 روپے یونٹ جبکہ عوام کو 19 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے جو خطے میں سب سے مہنگا ریٹ ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے اب کہاں گئے۔ …(رانا+ار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات