کلبھوشن کو سزائے موت پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دی گئی ، نفیس زکریا

ھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،بھارتی افواج نے کشمیر میں مظالم کا بازار گرم کررکھا ہے ، متعدد ٹی وی چینلز سمیت حریت رہنمائوں کو بھی نظر بند کردیا گیا ، ترجمان دفتر خارجہ جب تک مکمل طور پر مسائل ختم نہیں ہوتے چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد نہیں کھولی جائے گی، سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے سفارتخانہ وہاں کی حکومت سے رابطے میں ہے ، ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 18 مئی 2017 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو کو پاکستان میں سزائے موت ان کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کلھبوشن کا معاملہ عالمی عدالت کے دائرہ کار سے باہر ہے کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی سے وابستہ معاملہ ہے کیونکہ پاکستان کی جانب سے رواں سال میں عالمی عدالت میں جمع کرایا گیا نیااعلامیہ آرٹیکل 36 کے تحت عالمی عدالت انصاف میں جمع کروایا اور اس کے مطابق پاکستان کچھ معاملات میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار کو تسلیم نہیں کرتا اور کلبھوشن کا معاملہ بھی اسی ہی زمرے میں آتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کلھبوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت میں کیس کی سماعت کے حوالے سے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس پاکستان کے اندر جاسوسی اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس پاداش میں اس سزائے موت دی گئی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے اسے انسانی ہمدردی کا زاویہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کلھبوشن کا معاملہ عالمی عدالت کے دائرہ کار سے باہر ہے کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق معاملہ ہے اور ہمارے قانونی ماہرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں اس کو اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 36 کے تحت عالمی عدالت انصاف میں ایک اعلامیہ جمع کرایا ہے جس کے تحت پاکستان چند امور میں عالمی عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم نہیں کرتا اور کلھبوشن کا معاملہ بھی اسی ضمن میں آتا ہے پاکستان نے اپنی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا ترجمان نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کے 2008ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے بھارتی افواج کشمیریوں کیخلاف مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹھ افراد شہید ، پانچ سو زخمی اور دو سو کو گرفتار کیا گیا ہے سید علی گیلانی ، شبیر شاہ اور دیگر کو نظر بند رکھا ہوا ہے بھارت نے کشمیر میں 34ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے جس میں اردو اور عربی چینل بھی شامل ہیں ب ھارتی حکومت آر ایس ایس جیسی ہندو پسند تنظیموں کو واید میں منظم کررہی ہے جو وہاں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے آر ایس ایس ہی نے ڈوگرہ راج کی مدد سے 1947ء میں پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا وادی میں غیر کشمیریوں کو آبادی کرکے ان کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے افغانستان کے حوالے سے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ جب تک مکمل طور پر مسائل ختم نہیں ہوتے چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد نہیں کھولی جائے گی پاک افغان مشترکہ سرحدی معاہدہ ہوچکا ہے لیکن ان کے نتائج سے آگاہ نہیں دونوں ممالک کے حکام رابطے میں ہیں جیسے ہی معاملات حل ہوئے سرحد کو کھولا جائے گا دو پاکستانی سفارتکاروں کو افغان ایجنسی ایس ڈی ایس کی جانب سے زدوکوب کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ رواں رکھے گئے رویے پر پاکستان میں افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے افغانستان حکومت کی جانب سے اس معاملہ پر کوئی بھی باضبطہ موقف پیش نہیں کیا گیا ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل مذاکرات کے ذریعے ہوسکتا ہے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے پالیسی بھی باضابطہ طورپر سامنے نہیں آئی اس وجہ سے اس پر تبصرہ پیش نہیں کرسکتا لیکن جو افغانستان میںاتحادی فوجیوں میں اضافہ کیاجارہا ہے شاید اس وجہ سے کیا جارہا ہے کہ افغان فورسز کی صلاحیت اور استعداد کار کو بڑھانا چاہتے ہوں سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے نفیس زکریا نے کہا کہ جو بھی پاکستاانی وہاں گرفتار ہوئے ہیں تو وہاں پر پاکستانی سفارتخانہ کاعملہ سعودی عرب کی انتظامیہ کے ذریعے ان کے ساتھ رابطہ اور انہیں قونصلر رسائی دی جاتی ہے