کلبھوشن یادیو کا نام لینے سے وزیراعظم کا وضو ٹوٹتا ہے، شیخ رشید

عالمی عدالت میں کلبھوشن کے کیس کی سماعت کی منظوری سجن جندال کے پاکستان کے دورے کے کرامات ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعرات 18 مئی 2017 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا نام لینے سے وزیراعظم کا وضو ٹوٹتا ہے، عالمی عدالت میں کلبھوشن کے کیس کی سماعت کی منظوری سجن جندال کے پاکستان کے دورے کے کرامات ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم اس قابل نہیں ہیں کہ وہ کلبھوشن پر کمنٹس کریں، وزیراعظم کا تو بھارتی جاسوس کا نام لینے سے وضو ٹوٹتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے 60لوگ بھارت کی جیلوں میں قید ہیں لیکن انکو تو کوئی کونسلر رسائی نہیں حاصل ہوئی تو پھر کلبھوشن کو کیسے رسائی مل جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کے کیس کی سماعت کی منظوری سجن جندال کے دورہ پاکستان کی یاترا کا نتیجہ ہے، یہ سب کچھ سجن جندال کی کرامات ہیں۔

وقار)