وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چین کو ناکام کہنے والے اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں،میاں جمشید الدین کاکاخیل

جمعرات 18 مئی 2017 23:31

وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چین کو ناکام کہنے والے اپنے سیاسی مستقبل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دورہ چین کے موقع پر جس حکمت عملی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے اُس کی بدولت صوبے میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری یقینی ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارخیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکاخیل نے اپنے دفتر پشاور میں اخباری نمائندوں سے باتیں کر تے ہوئے کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے امن کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کر کے سرمایہ کاروں کیلئے ماحول کو نہ صرف ساز گار بنایا بلکہ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ کا یقین دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قدر خطیربیرونی سرمایہ کاری سے صوبے میںروزگار کے وسیع مواقع میسر آئینگے اور عوام کی معاشی حالات میں واضح بہتری آئیگی۔

(جاری ہے)

میاں جمشید الدین نے کہا کہ جو عناصر وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چین کو ناکام بنانے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں وہ اپنے سیاسی مستقبل کا سورج غروب ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ کئی دفعہ اقتدار میں رہ چکے ہیں جس میں عوام کی اور اداروں کی حالات انتہائی دیگر گوں ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو آئندہ کبھی بھی ان ظالموںکے ہتھے چڑھنے نہیں دے گی۔

متعلقہ عنوان :