وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے کو دیوالیہ قرار دینے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 مئی 2017 19:02

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی2017ء) وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے کو دیوالیہ قرار دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین سینیٹ کی جانب سے پی آئی اے کے طیارے سے لندن میں منشیات برآمدگی کے حوالے سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹر کامل علی آغا کی جانب سے کہا گیا کہ پی آئی اے کا برا حال ہو گیا ہے لہذا اسے بند کر دیا جائے۔ سردار مہتاب عباسی کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اگر کمیٹی یہ سمجھتی ہے تو پھر ہم ادارے کو دیوالیہ قرار دینے کا آپشن استعمال کر لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :