پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کوجاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس واپس لے لیا

جمعرات 18 مئی 2017 23:19

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کوجاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس واپس لے لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) وزیراعظم کے سابق معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی طرف سے نجی ٹی وی چینل ’نیوز ون‘ کے خلاف شکایت واپس لئے جانے کے بعد پیمرا نے چینل کوجاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس واپس لے لیا ہے ۔ پیمرا نے یہ فیصلہ دفتر خارجہ کی طرف سے موصولہ ایک مراسلے کے بعد کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ دفترِ خارجہ کو اس معاملے میں مزید پیش رفت سے کوئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایڈیشنل سکیرٹری /ترجمان دفترِ خارجہ نفیس زکریا کی طرف سے نیوز ون کے پروگرام ’لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ‘ کے خلاف شکایت کی گئی تھی ،شکایت کنندہ کے مطابق مذکورہ پروگرام میں معاون ِ خصوصی کے بارے میں ہتک آمیز تبصرہ کیا گیا تھا ۔مذکورہ شکایت کے بعد پیمرا نے ’نیوز ون‘کو اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ تاہم اب دفترِ خارجہ کی طرف سے حالیہ مراسلے وصول ہونے کے بعد پیمرا نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مذکورہ نوٹس واپس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :