پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 67 لاکھ 86 ہزار ڈالر ہو گئے

جمعرات 18 مئی 2017 23:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 67 لاکھ 86 ہزار ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 مئی 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 67 لاکھ 86 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 89 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 78 کروڑ 27 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 مئی 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر بیرونی قرضوں کے سبب 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :