فلسطین ،ْ جھڑپوں کے دوران یہودی آباد کار کی فائرنگ سے فلسطینی کو جاں بحق

جمعرات 18 مئی 2017 23:30

نابلوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) فلسطینی شہر نابلوس کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران یہودی آباد کار کی فائرنگ سے ایک فلسطینی کو جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فوجی چوکی کے قریب جھڑپوں کا یہ سلسلہ اسوقت شروع ہو ا جب ایک یہودی آباد کار گاڑی لے کر فلسطینی مظاہرین کے ہجوم میں گھس گیا ۔ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کار کی فائرنگ سے ایک 23 سالہ فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔