اترپردیش میں طوفانی بارش کے باعث 19 افراد ہلاک ،ْ100 سے زائد زخمی

جمعرات 18 مئی 2017 23:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفانی بارش کے باعث 19 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے مرکزی شہر لکھنو سمیت مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے درخت اور دیوار گر گئیں جس سے 19 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ضلع بہرائچ کے مختلف علاقوں میںطوفان سے کم از کم7افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہو گئے اور 150 کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

فرخ آباد میں تیز طوفانی بارش کے باعث درخت اور دیوار گرنے سی5 افرادہلاک ہو گئے جبکہ سڑکوں پر درختوں کے گرنے سے بجلی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ضلع مہراج گنج مین بھی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ پیلی بھیت کے بیسلپور علاقے رائے پور گائوں میں بجلی گرنے سی3 افراد ہلاک اور سات جھلس ہو کو زخمی ہوگئے۔طوفان، بارش اور بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔