بنوں، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروئیاں،60 اشتہاریوں سمیت 789ملزمان گرفتار

جمعرات 18 مئی 2017 23:03

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) بنوںلکی پولیس کا رواں ہفتوں کے دوران قانون شکن عناصر، مجرمان اشتہاری،منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر کے بنوں لکی پولیس کوقتل،اقدام قتل،پولیس مقابلوںاور دیگر سنگین نوعیت میں مطلوب خطرناک ، 60 اشتہاری ،05 منشیات فروش،547مشتبہ افرادسمیت789ملزمان گرفتارکرکے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ منشیات برآمدکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس دارعلی خان خٹک کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی دونوں اضلاع کے ڈی پی اوز فضل حامد، خالد ہمدانی زیر قیادت ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ہمراہ بھاری نفری کیو آرایف،آرآر ایف ، ایلیٹ فورس، لیڈی کانسٹیبلز کے ہمراہ ضلع بنوں و لکی مروت کے مختلف علاقوں دیہاتوں اور قبائلی پٹی سے ملحقہ چیک پوسٹوں پرناکہ بندیوں، سرچ اینڈ سٹرائیک اپر یشن کاروائیوںاورچھاپوں کا سلسلہ جاری وساری رکھتے ہوئے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے رواںہفتوں کے دوران بنوں لکی پولیس کوقتل، اقدام قتل،پولیس مقابلوںاور دیگر سنگین نوعیت میں مطلوب خطرناک ، 60اشتہاری،05منشیات فروش،547مشتبہ افراد سمیت 789 ملزمان دھرلئے۔

(جاری ہے)

اوران کے قبضے سی20کلاشنکوف، 02کالاکوف ، 05رائفل ،35بندوق، 140پستولیںاور3864 کارتوس مختلف بورکے برآمد۔اسی طرح منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے منشیات کے ٹھکانوں،آڈوںکو ختم کر کے،05منشیات فروشان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 08کلو گرام56 گرام چرس برآمد کرنے پر منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات رجسٹر کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی بنوںکے واضح ہدایات ہیں کہ قانون شکن مجرمان اشتہاری شرپسند،سمگلر،منشیات فروش،بھتہ خور ، سودخور،قماربازان،قحبہ خانے،غیر قانونی ٹرانسپورٹ آڈے ،ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے کسی بھی صورت میں رعایت نہ بھرتی جائے بلکہ ان سے آہنی ہاتھوںسے نمٹاجائے۔جرم اورجرائم پیشہ عناصرکے خاتمہ تک ان کے خلاف کاروائیاںریجن بھر میںجاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :