دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ؒ کے عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

درخواست کے ہمراہ ایک ہزار روپے کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لًف کرنا ضروری ہی: وزارتِ مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی

جمعرات 18 مئی 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ؒ کے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سی09جون، 2017 تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لًف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات یکم تا 08جنوری، 2018دہلی، بھارت میں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق 250پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 09جون، 2017کو دن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعی250زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات/ہدایات درخواست فارم ، وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔اپرانے فارموں پر دی گئی درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :