ڈاکٹر خان تحریک نے ترکی میں پختون پناہ گزینوں پرہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 18 مئی 2017 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) ڈاکٹر خان تحریک نے ترکی میں پختون پناہ گزینوں پرہونے والے مظالم کے خلاف گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔مظاہرین کی قیادت ڈاکٹر خان تحریک کے چیئرمین عابد منیر خان کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوام متحدہ تر کی میں پناہ گزینوں اور روز گار کی غرض سے رہائش پذیر افراد پر ہو نے والے وحشیانہ مظالم کی روک تھام کیلئے اقدامات اُٹھا ئے کیو نکہ اگر یہ معاملہ طول پکڑ گیا تو یہ دیگر ملکوں تک بھی پھیل سکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ ترکی میں پختونوں پر مظالم اور ان کو قتل کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اُنہوں نے اقوم متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے روک تھام کیلئے فی الفور موثر اقدامات اُٹھا کر ان کیساتھ ظلم بند کیا جائے تا کہ دنیا میں اقوام کے درمیان نفرتوں کی بجا ئے امن اور بھا ئی چا رے کی فضا قا ئم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :