کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کی بجائے قومی سلامتی دیکھ کر کیا جائیگا: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 مئی 2017 20:01

کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کی بجائے قومی سلامتی دیکھ کر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کی بجائے قومی سلامتی دیکھ کر کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کو روکنے کا حکم جاری کیے جانے کے بعد اس معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کی بجائے قومی سلامتی دیکھ کر کیا جائیگا۔

ہماری سب سے اہم ترجیح ہماری قومی سلامتی ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی سب سے مقدم ہے۔ کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع تو بس رسمی ہے۔ عبوری فیصلے کو کسی کی جیت یا ہار نہیں کہا جا سکتا۔ کیس کے مندرجات پر تو ابھی بحث ہی نہیں ہوئی۔ ابھی تو صرف فوری سزائے موت پر حکم امتناع آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :