سوات:خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین ،بھتیجے قاتل نکلے ،ڈی ایس پی نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 18 مئی 2017 20:23

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین ،بھتیجے قاتل نکلے ،ڈی ایس پی نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا تفصیلا ت کے مطابق چند ہفتے قبل کبل میں مسماة(م) زوجہ گل رحمان کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیاتھا جس پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی کبل سرکل فاروق جان نے تفتیش کے دوران اصل حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے دونوں ملزمان کو بھتیجوں شاہ زرین اور عمران پسران بخت روان کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق پھوپی مسماة(م)نے اپنے دونوں بھتیجوںکو سوناچراتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور اُن کے چوری کے را ز فا ش کرنے کے ڈرسے دونوں ملزمان نے اپنی سگی پھوپھی کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :