عالمی عدالت انصاف نے اپنے مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دیں،اگر ہم کلبھوشن کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھا چکے ہوتے تو بھارت کو عالمی عدالت جانے کا موقع نہ ملتا ،بھارت کے خلاف سیکرٹری اقوام متحدہ کو پیش کردہ ڈوزیئر حکومت نے سینیٹ میں آج تک پیش نہیں کئے،کلبھوشن کی چارج شیٹ عالمی فورمز، میڈیا پر اٹھانا چاہئے تھا

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 20:41

عالمی عدالت انصاف نے اپنے مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دیں،اگر ہم کلبھوشن  ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دیں،اگر ہم کلبھوشن کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھا چکے ہوتے تو بھارت کو عالمی عدالت جانے کا موقع نہ ملتا ،بھارت کے خلاف سیکرٹری اقوام متحدہ کو پیش کردہ دوزیئر حکومت نے سینٹ میں آج تک پیش نہیں کئے،کلبوشن کی چارج شیٹ عالمی فورمز، میڈیا پر اٹھانا چاہئے تھا ۔

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا رکن ہے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے ، عالمی عدالت انصاف نے اپنے مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ سینٹ تقریر میں کہا تھا پاکستان کلبھوشن کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، وزیراعظم سے کہا تھا کہ کلبھوشن کا معاملہ جارحانہ انداز میں لڑیں، دفاعی نہیں، اگر ہم کلبھوشن کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھا چکے ہوتے تو بھارت کو عالمی عدالت جانے کا موقع نہ ملتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی نے پاکستان توڑنے کا اعترافی بیان دیا، کلبھوشن تو اس کا ایجنٹ تھا، حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ کمزور پیش کیا، سیکرٹری قانون اور سینئر لوگ وہاں کیوں موجود نہیں تھے۔ رحمان ملک نے کہا کہ عالمی عدالت دہشت گردی کے مقدمات نہیں سن سکتی، داعش سربراہ بغدادی گرفتار ہو تو کیا عالمی عدالت اس کا مقدمہ سنے گی،عالمی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتاہوں، کلبھوشن کا مقدمہ کو قانونی انداز سے لڑنا ہوگا اور تمام شواہد کو پیش کرنا ہوگا ، عالمی سطح پر مودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف کو اجاگر کرنا ہوگا، کلبھوشن کی چارج شیٹ عالمی فورمز، میڈیا پر اٹھانا چاہئے تھا، بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی کا معلوم نہیں، جندال اگر دوستی کا پیغام لایا تھا تو بھارت خود کیوں عالمی عدالت چلا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کو گرم کیا جارہا ہے ،دوحہ فورم پر بھی پاکستان کے موقف اور مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ، بھارت کے خلاف سیکرٹری اقوام متحدہ کو پیش کردہ دوزیئر حکومت نے سینٹ میں آج تک پیش نہیں کئے، پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے رکھنے کیلئے پاکستان میں فورم بلاؤں گا۔(ار)