گیس لیکج سے آتشزدگی، چار افرادجھلس گئے، مکان کو آگ لگ گئی

تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مکان تک نہ پہنچ سکیں

جمعرات 18 مئی 2017 20:41

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) گوجرخان گیس لیکج سے آتشزدگی چار افرادجھلس گئے مکان کو آگ لگ گئی ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا مگر تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مکان تک نہ پہنچ سکیں، بلدیہ کے آفیسر چاند مبین کی حکمت عملی پرائیویٹ چھوٹے ٹینکروں کے ذریعے آگ پر قابو پایا اور آگ کو مزید پھیلنے نہ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر شیخ افضل کے گھر جاوید نامی پلمبر گیس لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے شیخ افضل ان کا بیٹا احسان الحق بھتیجا حسیب طارق اور پلمبر جاوید آگ سے جھلس گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دوافراد حسیب طارق اورجاوید کو برن سنٹر کھاریاں منتقل کر دیا گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکان میں لگی آگ کو بجھانے میں ریسکیو عملہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ تنگ گلیوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا گزرنا مشکل تھا جس پر بلدیہ کے آفیسر چاند مبین نے فوری طور پر چھوٹے پانی کے ٹینکروں کے ذریعے مکان میں لگی آگ کو بجھایا اورمزید پھیلنے نہ دیا۔

متعلقہ عنوان :