چکوال، سالٹ رینج موٹروے پر مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، ڈرائیور بری طرح سے جھلس گیا

جمعرات 18 مئی 2017 22:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) سالٹ رینج موٹروے پر مسافر کوچ میں جمعرات کے روز آگ لگ گئی۔جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور بری طرح سے جھلس گیا۔سات مسافر کھڑکیوں سے چھلانگیں لگاتے ہوئے زخمی ہو گئے۔72نشستوں والی کوچ اسلام آباد سے جلال پور جٹاں جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

سالٹ رینج کے موڑ پر کوچ کے بریک فیل ہو گئے۔جس کے نتیجہ میں کوچ کا ڈیزل ٹینک سڑک سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجہ میں کوچ کو آگ لگ گئی۔اس دوران کوچ آگے جانے والے ٹریلر سے بھی ٹکرا گئی۔مسافروں نے جلتی کوچ سے اپنے آپ کوچھلانگیں لگا کر بچایا۔FWOاور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :