طارق فاطمی نے ’نیوز ون‘کیخلاف پیمرا میں دائر شکایت واپس لے لی

جمعرات 18 مئی 2017 22:12

طارق فاطمی نے ’نیوز ون‘کیخلاف پیمرا میں دائر شکایت واپس لے لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) وزیرِ اعظم کے سابق معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی طرف سے ٹی وی چینل ’نیوز ون‘ کے خلاف شکایت واپس لئے جانے کے بعد پیمرا نے چینل کوجاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس واپس لے لیا ہے ۔ پیمرا نے یہ فیصلہ دفتر خارجہ کی طرف سے موصولہ ایک مراسلے کے بعد کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ دفترِ خارجہ کو اس معاملے میں مزید پیش رفت سے کوئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری / ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی طرف سے نیوز ون کے پروگرام ’لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ‘ کیخلاف شکایت کی گئی تھی شکایت کنندہ کے مطابق مذکورہ پروگرام میں معاون ِ خصوصی کے بارے میں ہتک آمیز تبصرہ کیا گیا تھا مذکورہ شکایت کے بعد پیمرا نے ’نیوز ون‘کو اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ تاہم اب دفتر خارجہ کی طرف سے حالیہ مراسلے کے بعد پیمرا نے ضابطے کی کاروائی کے بعد مذکورہ نوٹس واپس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :