کراچی ،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات ،کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 مئی 2017 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ نے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم اور صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی پی ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ نے ڈاکٹر عاصم اور سہیل انور سیال کو ملیر کی عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی برائے کچی آبادی مرتضی بلوچ نے ملیر کے مسائل سے آگاھ کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں گیس، بجلی، پانی اور ایگریکلچر کے مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو پریشان کردیا ہے، کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقعی پر ڈاکٹر عاصم نے غلام مرتضی بلوچ کو یقین دہانی کروائی کے ملیر کے جو بھی مسائل ہیں جلد حل کیے جائیں گے۔

سہیل انور سیال نے کہا مرتضی بلوچ کو یقین دہانی کروائی کے کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز، واٹر اسٹوریج اور واٹر کورس کی تعمیر و فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے خلاف احتجاجی مہم تیز کی جائے۔ مرتضی بلوچ نے مزید کہا کہ ایک شخص نے کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش کی پر ہم نے اسے ناکام بنادیا۔