کو ئٹہ ,ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن شہید نواب غوث بخش ہسپتال کے ڈاکٹرز کو رہائشی گاہ سے نکالنے کی شدید مذمت

جمعرات 18 مئی 2017 22:26

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان کے مطابق شہید نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ کے ڈاکٹرز کو رہائشی گاہ سے نکالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواب غوث بخش ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز 24گھنٹے موجود رہتے ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ان خدمات کی بدولت انتظامیہ انہیں اور بھی تعاون کا مظاہرہ کرتی لیکن افسوس انتظامیہ کی طرف سے انہیں رہائشگاہوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے جو کہ باعث افسوس ہے اور اسکے علاوہ ہسپتال میں کئی عرصے سے ادویات کی بھی شدیدی قلت ہے جس سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ڈاکٹرز کیا یک نمائندہ تنظیم ہے ہو کسی بھی جگہ پھر ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کر سکتی ہے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتی ہے کہ نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ کے ینگ ڈاکٹرز کو رہائشگاہوں سے بے دخل کا فورا نوٹس لیکر ڈاکٹر زکو واپس رہائشگاہیں دی جائیں اور ہسپتال میں موجود ادویات کی قلت کو فورا ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :