جنڈولہ، بیٹنی قبائل کے جرگہ کو نظر انداز کرنے اورمتاثرین کے نقصانات کا ازالہ نہ کرنے پر قبائلیوںکا گورنر کی آمد پر احتجاجی مظاہرہ

اپریشن راہ نجات کے دوران بیٹنی قبائل کے 6ہزار خاندانوں نے نقل مکانی کی جس کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہوئے،عبداللہ ننگیال

جمعرات 18 مئی 2017 22:00

جنڈولہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) ایف ار ٹانک کے بیٹنی قبائل کے نمائندہ جرگہ کو نظر انداز کرنے اورمتاثرین کے نقصانات کا ازالہ نہ کرنے پر قبائلیوںکا گورنر کی آمد پر جنڈولہ میں احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھاکر احتجاجی مارچ کیا اور پولیٹکل انتظامیہ ایف ار ٹانک کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اے این پی کے مقامی رہنماء این اے 47سے سابق امیدوار قومی اسمبلی عبداللہ ننگیال ،غلام اکبر اور علی بسٹ خان کی قیادت میں درجنوں افراد نے گورنر خیبر پختونخواہ کی ایف ار ٹانک کے علاقہ خرگی کیمپ آنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ننگیال و دیگر کا کہنا تھا کہ2009ء میں اپریشن راہ نجات کے دوران بیٹنی قبائل کے 6ہزار خاندانوں نے نقل مکانی کی سینکڑوں گھروںاورپانچ سو دکانوں کو مسمار کیا گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان معاشی بدحالی کا شکار ہوئے انہوں نے کہا کہ 8سال کا عرصہ گزر گیا نہ توانہیں نقصانات کا معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی سروے میں انکے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ گورنر بیٹنی ایریا آئے اور بیٹنی قبائل کے نمائندہ جرگہ کو نظر انداز کیا گیا جو پولیٹکل انتظامیہ ایف ار ٹانک کی نااہلی ہے انہوں نے کہا کہ بیٹنی قبائل کے جرگہ کو گورنر کا ملاقات کا وقت نہ دینا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی بیٹنی قبائل موبائل نیٹ ورک سے محروم ہیںانہوں نے کہا کہ ایف ار ٹانک کے متاثرین کو فوری ریلیف پروگرام میںبھی شامل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی فوری امداد برائے متاثرین پچیس ہزار روپے دیئے گئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف ار ٹانک میں سروے کرکے بیٹنی قبائل کے متاثرین کے نقصانات کا فوری معاوضہ دیا جائے دکانوں کو تعمیر کرکے بیٹنی قبائل کے حوالے کیے جائیں جنڈولہ ٹو گبر روڈ کی فوری تعمیر کی جائے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ احتجاج سمیت پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیٹکل انتظامیہ ایف ار ٹانک پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :