عدالتوں سے سزایافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں ‘قانون ناموس رسالت پر ہر صورت عمل در آمد کیا جائے ‘قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے ‘خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے ‘اتحاد امت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران سعودی کشیدگی ہے

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی کا بیان

جمعرات 18 مئی 2017 21:02

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ عدالتوں سے سزایافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں قانون ناموس رسالت پر ہر صورت عمل در آمد کیا جائے قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے ‘اتحاد امت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران سعودی کشیدگی ہے پاکستان کی مذہبی جماعتیں ایران اور سعودی عرب کی بجائے پاکستان سے وفا نبھائیں دینی جماعتیں اسلام آباد کی بجائے اسلام کو اپنی منزل بنائیں الحاج مفتی محمد حیات القادر ی رضوی نے مزید کہا کہ رمضان نشریات کی میزبانی اداکاروں کی بجائے مستند علماء سے کروائی جائے ہر مسلمان نیکیوں کے موسم بہار سے فیض باب ہونے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرے جماعت اہلسنّت رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں دروس قرآن و حدیث کا اہتمام کرے گی حکومت رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا کہ اسلامی و قرآنی تعلیمات پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے ہر مسلمان قر آن کو دستور زندگی بنائے تو وہ کسی میدان میں ناکام نہیں ہو گا۔