لوئر مال کے علاقے میں قتل نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ورثاء کا احتجاج

مظاہرین کی ایس پی سٹی کے دفتر کے باہر نعرے بازی ، سڑک بلاک کر دی ،ٹریفک کا نظام متاثر

جمعرات 18 مئی 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) لوئر مال کے علاقے میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ورثاء نے ایس پی سٹی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ۔تفصیلات کے مطابق نوجوان ارسلان کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر مقتول کے ورثاء نے ایس پی سٹی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڑ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جبکہ ملزمان کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔احتجاج کے باعث لوئر مال،داتا دربار،بھاٹی گیٹ سمیت اطراف میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔بعدازاں پولیس افسران کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :