پی آئی اے نے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کر دیا

لاہور کے تاریخی ورثہ کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں نے خوبصورت لمحات کو سمیٹنے کے لئے سیلفیاں بھی بنوائیں

جمعرات 18 مئی 2017 21:06

پی آئی اے نے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مرض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) قومی ائیر لائن نے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کر دیا ، لاہور کے تاریخی ورثہ کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں نے خوبصورت لمحات کو سمیٹنے کے لئے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور نجی فائونڈیشن کے زیر اہتمام تھلیسیمیا جیسے موزی مرض میں مبتلا 8 بچے کراچی سے لاہور پہنچے، اسٹیشن مینیجر پی آئی اے اور دیگر اعلی افسران نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بچوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں سے ایک بچے کی خواہش تھی کہ وہ بڑا ہوکر پائلٹ بنے گا تاہم قومی ائیر لائن نے اس بچے کی خواہش کو پورا کیا اور جہاز میں بچے کو پائلٹ کے یونیفارم میں سفر کروایا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور بھرپور کوشش ہے بچوں کی خواہشات کو زیادہ سے زیادہ پورا کریں۔

متعلقہ عنوان :