محکمہ بلدیات نے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے پشاور کے لیے دو نئی جدید جنازہ بسیں فراہم کردی

صوبہ میں بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے، حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے لیے 21ارب روپے فراہم کردیے گئے

جمعرات 18 مئی 2017 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) خیبرپختونخوا کے سینئرو زیربلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے لیے اٹھائس ارب میں اکیس ارب روپے فراہم کردیے گئے جبکہ باقی رقم بھی جلد جاری کردی جائے گی محکمہ بلدیات کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے پشاور کے لیے دو نئی جدید جنازہ بسیں فراہم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ رواں سال صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے لیے اٹھائس ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس میں سے اب تک اکیس ارب روپے دیئے جا چکے ہیں جبکہ مزید سات ارب روپے بھی جلد فراہم کر دئے جائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کے دور حکومت مین پشاور میں ایک فلائی اوور بنایا گیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے چھ فلائی اوور بنا دیئے ہیں۔ پشاور کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت نے چائینہ کے ساتھ بارہ ارب روپے کے مختلف پراجیکٹس پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :