کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کی بجائے قومی سلامتی دیکھ کر کیا جائیگا: وزیر دفاع خواجہ آصف

حکومت کی سب سے اہم ترجیح پاکستان کی قومی سلامتی ہے جو ہمیں برچیز پر مقدم ہے پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،وفاقی وزیر دفاع کا انٹرویو

جمعرات 18 مئی 2017 21:23

کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کی بجائے قومی سلامتی دیکھ کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جاسوس جیسے معاملے پر قانون کے تقاضوں کے مطابق کام کیا کلبھوشن کا معاملے کا فیصلہ عالمی دباؤ میں نہیں قومی سلامتی کے مطابق کیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح پاکستان کی قومی سلامتی ہے جو ہمیں برچیز پر مقدم ہے پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کلبھوشن کیس میں فیصلہ بیرونی دباؤ کے بجائے قومی سلامتی دیکھ کر کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن پر ابھی صرف عبوری فیصلہ دیا ہے، عبوری فیصلے کو کسی کی چیت یا ہار نہیں کہا جا سکتا کیس کے مندرجات پر تو ابھی بحث ہی نہیں ہوئی، عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ابھی تو صرف کلبھوشن کی فوری سزائے موت پر حکم امتناع دیا ہے، عالمی عدالت انصاف کا بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع توپس رسمی ہے، پاکستان نے جاسوسی جیسے معاملے پر تمام قانون تقاضوں کے مطابق کام کیا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :