حیدرآباد پریس کلب کے باہرگو ٹھ محمد سومر و کے رہا ئشی افراد نے وفاقی وزیر میر حا صل بز نجو کا گا ڑ ی کا گھیر ائو کر لیا

گو نو از گو نواز سمیت وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف سخت نعر ے با زی کی وفاقی وزیر میر حا صل بز نجو نے مظا ہر ین سے با ت چیت کر تے ہوئے انکے مسائل معلو م کئے

جمعرات 18 مئی 2017 21:32

حیدرآباد پریس کلب کے باہرگو ٹھ محمد سومر و کے رہا ئشی افراد نے وفاقی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وفاقی وزیر میر حا صل بز نجو حیدرآباد پر یس کلب میں میٹ دی پر یس پر وگر ام سے خطاب کر کے جیسے ہی پر یس کلب سے با ہر آئے تو اس دوران نسیم نگر کے گو ٹھ محمد سومر و کے رہا ئشی افراد نے عورتو ں اور بچو ں سمیت انکی گا ڑ ی کا گھیر ائو کر لیا اور گو نو از گو نواز سمیت وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف سخت نعر ے با زی کی ،اس دوران وفاقی وزیر میر حا صل بز نجو نے مظا ہر ین سے با ت چیت کر تے ہوئے انکے مسائل معلو م کئے جس پر مصطفی سو مر و ،کا مر یڈ ہا رون سومر و اور علی نو از سو مر و سمیت دیگر مظا ہر ین نے انہیں بتا یا کہ جمعر ات کی صبح حیسکو قاسم آباد کے ایس ای ریا ض پٹھا ن پو لیس کی بھا ری نفر ی کے ہمر اہ گو ٹھ میں داخل ہو ئے اور بجلی کنکشن کا ٹنے شر وع کر دیئے جس پر گو ٹھ کے مکینو ں نے احتجاج کیا تو پو لیس اہلکا روں نے گھر و ں میں داخل ہو کر عورتو ں اور بچو ں کو تشد د کا نشانہ بنا یا اور شد ید فائر نگ کی تا ہم کو ئی جا نی نقصان نہیں ہو ا ، انہو ںنے بتا یا کہ گو ٹھ میں 70سے زائدمکانات ہیں جن میں بجلی کے میٹر لگے ہو ئے ہیں اور حیسکو قاسم آباد کی انتظا میہ نے ہر گھر پر پا نچ سے دس لا کھ روپے ڈ یڈ یکشن بل جا ری کر رکھا ہے اور حیسکو عملے کی جانب سے چوری کر ائی جا نے والی بجلی کا تمام بو جھ غر یب صارفین پر ڈ یڈ یکشن کی صورت میں ڈال د یا گیا ہے ،انہو ںنے مطا لبہ کیا کہ ایس ای قاسم آباد ریا ض پٹھا ن اور ایس ڈ ی او کے خلاف قانونی کا روائی کرکے عورتو ں اور بچو ں کو تشد د کا نشانہ بنا نے اور فائر نگ کر نے کا نو ٹس لیا جا ئے ،جس پر وفاقی وزیر نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی یقین دھانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :