پاک ترکی علاقائی مشاورت کا پہلا دور

ادارہ جاتی تبادلوں کو مستحکم بنانے کی غرض سے جاری عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 18 مئی 2017 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) پاکستان ترکی علاقائی مشاورت کا پہلا دور جمعرات کو ہوا،ادارہ جاتی تبادلوں کو مستحکم بنانے کی غرض سے جاری عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹرجنرل (جنوبی ایشیائ) فضلی کورمن نے ترک وفد جبکہ ڈائریکٹر جنرل(افغانستان،ایران،ترکی)منصور احمد خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں برادر ملکوں کے مابین ادارہ جاتی تبادلوں کو مستحکم بنانے کی غرض سے جاری عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تبادلے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہمارے قریبی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے نئے راستے فراہم کر ینگے۔ دونوں ممالک کے مابین پاک ترکی اعلیٰ سطح کے سٹرٹیجک کواپریشن کونسل(ایچ ایل ایس سی سی)کے فریم ورک کے اندر سیاسی تعاون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کے افتتاحی سیشن بھی منعقد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :