Live Updates

ایل پی جی ڈسٹری یبوٹرز ایسوسی ایشن نے رمضان میں ایل پی جی بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

سوئی سدرن کمپنی نے اپنے ٹرمینل پرایل پی جی کی درآمد روک دی ،رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں قیمتیں دگنا ہونے کا امکان ہے‘ عرفان کھوکھر

جمعرات 18 مئی 2017 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) ایل پی جی ڈسٹری یبوٹرز ایسوسی ایشن نے رمضان میں ایل پی جی بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی نے اپنے ٹرمینل پرایل پی جی کی درآمد روک دی جس سے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گیس سلنڈر کی قیمتیں دگنا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران ایل پی جی ڈسٹریبوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے الزام لگایا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی نجی شعبے کی طرف سے ایل پی جی درآمد میں مشکلات پیدا کررہی ہے، سرکاری ایل پی جی ٹرمینل کمپنی ملک میں توانائی بحران پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کمپنی نے نجی شعبے کی 20 کروڑ مالیت کی گیس غیرقانونی طورپر روک رکھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان سے قبل مصنوئی قلت پیدا کرنے کو روکنے کیلئے اوگرا، وزارت پٹرولیم، نیب اورایف آئی اے بروقت کاروائی کریں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات