پانامہ اور کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہے، وزیر اعظم پانامہ میں بچے نہیں ،تلوار لٹک رہی ہے اور لٹکتی رہے گی

بھارت دہشتگردی میںملوث ہے ، بار بار کہنے کے باوجود نواز شریف نے اقوا م متحدہ میں کلبھوشن کا نام نہیں لیا ، وزیر اعظم وزیر خارجہ بھی ہیں، اختیارات ہونے کے باوجود پاکستان نے مقدمے میں ایڈہاک جج مقرر نہ کیا ، وکیل بھیجنا فوج نہیں دفتر خارجہ کا کام ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کانجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 18 مئی 2017 21:46

پانامہ اور کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہے، وزیر اعظم ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے جس طریقے سے کلبھوشن کیس کو ہینڈل کیا اس پر افسوس ہے ، بھارت دہشت گردی میںملوث ہے ، ہمارے بار بار کہنے کے باوجود نواز شریف نے یو این میں کلبھوشن کا نام نہیں لیا ، وزیر اعظم وزیر خارجہ بھی ہیں اختیارات ہونے کے باوجود پاکستان نے مقدمے میں ایڈہاک جج مقرر نہ کیا ، وکیل بھیجنا فوج نہیں دفتر خارجہ کا کام ہے ، پانامہ اور کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہیں ، وزیر اعظم پانامہ میں بچے نہیں تلوار لٹک رہی ہے اور لٹکتی رہے گی ۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ آئینی میں ہے کہ حکومت کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑے گی تو بلا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے جس طریقے سے کلبھوشن کیس کو ہینڈل کیا اس پر افسوس ہے ۔ وزیر اعظم کی جندال کے ساتھ ملاقات کا مقصد سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا تھا ۔ جندال سے کیا بات ہوئی کچھ نہیں بتایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بار بار کہنے کے باوجود نواز شرف نے یو این میں کلبھوشن کا نام نہیں لیا ۔

بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ اداروں کو ٹکرائو میں لانے سے ادارے کمزور ہوتے ہیں اور ملک بھی ۔ کیا وجہ ہے کہ ہماری حکومت اپنا کردار نہیں ادا کر رہی ۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم شیر ہیں کھا جائیں گے ۔ کبھی دھاڑ دشمن کے سامنے ماریں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اختیار ہونے کے باوجود پاکستان نے مقدمے میں ایڈہاک جج مقرر نہ کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان میں رہنے کا موقع بہت کم ملتا ہے ۔

وکیل بھیجنا فوج کا نہیں دفتر خارجہ کا کام ہے ۔ ہر معاملہ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے پانامہ اور کلبھوشن کا معاملہ ہر ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے لوگوں نے جس جگہ پر رہنے کا وعدہ کیا وہاں نہیں رکے ۔ گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کی میڈیا ٹیم کا حصہ تھے ۔ کے الیکٹرک کو مشرف کے دور میں پرائیوٹائز کیا گیا ۔ ماڈل ٹائون میں نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں ۔ وزیر اعظم پانامہ میں بچے نہیں تلوار لٹک رہی ہے اور لٹکتی رہے گی ۔ حدیبیہ کیس بھی کھلا ہے دیکھتے ہیں کیا چیزیں سامنے آتی ہیں ۔ نیوز لیکس معاملہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیتے ۔ …(م د )